چین کے ایک قدیم دریا کے کنارے واقع ایک پہاڑ، جو شکل میں کُتے کے سر سے مشابہ ہے، تیزی سے مشہور سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

یہ منفرد پہاڑ، جسے “کتے کا پہاڑ” کہا جاتا ہے، یچانگ شہر میں واقع ہے۔ اگرچہ یہ پہاڑ ہمیشہ سے وہاں موجود تھا، لیکن حالیہ دنوں میں ایک وائرل سوشل میڈیا پوسٹ کی بدولت اس کی شہرت آسمان کو چھو رہی ہے۔

شنگھائی میں مقیم ڈیزائنر گوو کنگشن نے چھٹی کے دوران اس پہاڑ کی تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ یہ پہاڑ بالکل ایسے نظر آتا ہے جیسے ایک کتا دریائے یانگسی کے کنارے سر رکھ کر آرام کر رہا ہو۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر مسٹر کنگشن کی پوسٹ کو صرف 10 دنوں میں 1,20,000 لائکس ملے، جبکہ لاکھوں افراد نے اسے دیکھا اور شیئر کیا۔

مسٹر کنگشن نے اس منظر کو “جادوئی اور بے حد دلکش” قرار دیا اور کہا، “جب میں نے اسے دریافت کیا تو بے حد خوشی اور حیرت محسوس ہوئی۔”

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version