ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی مائیکرو سافٹ بالآخر اپنی معروف ویڈیو ایپلی کیشن اسکائیپ کو بند کرنے جا رہی ہے۔
اس ایپ کو صارفین نے 20 برسوں سے زیادہ عرصے تک استعمال کیا ہے، اور ایک وقت ایسا تھا جب ویڈیو کالز کے لیے یہ ایپ ضروری سمجھی جاتی تھی۔ تاہم، حالیہ برسوں میں واٹس ایپ، ایپل کی آئی میسج، اور پیشہ ورانہ استعمال کے لیے زوم جیسے متبادل پلیٹ فارمز نے اس کی مقبولیت میں کمی کر دی، جس کے باعث اسکائیپ کا استعمال کم ہوتا گیا۔
اب مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسکائیپ کی سروس کو بند کرنے جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق، صارفین اپنے ڈیٹا کو ایکسپورٹ کر کے محفوظ کر سکتے ہیں، یا پھر مائیکرو سافٹ کے ٹیمز پلیٹ فارم میں منتقل ہو سکتے ہیں، جو کہ کئی چیٹ اور کالنگ فیچرز فراہم کرتا ہے۔
مائیکرو سافٹ ٹیمز پر ایک مائیگریشن سروس بھی شروع کرے گا تاکہ صارفین اپنے گروپ چیٹس اور دیگر ڈیٹا کو منتقل کر سکیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔