چیمپئنز ٹرافی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک اور بڑا ایونٹ ایشیا کپ 2026 کی صورت میں ستمبر میں منعقد ہوگا۔ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کی میزبانی اور نیوٹرل وینیو
ایشیا کپ کے 17ویں ایڈیشن میں 19 میچز کھیلے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اور ابتدائی طور پر یہ ٹورنامنٹ بھارت میں منعقد کیا جانا تھا۔ تاہم، پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کسی نیوٹرل وینیو کے انتخاب پر غور کر رہی ہے۔
سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا امکان
حالیہ رپورٹس کے مطابق، ایشیا کپ کے حتمی وینیوز کا تعین ابھی باقی ہے، لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے حکام سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کو ممکنہ میزبان ممالک کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ تاہم، ایونٹ کی باضابطہ میزبانی بھارت کے پاس ہی برقرار رہے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے تنازع سے بچنے کے لیے فیصلہ
یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے کی طرح کوئی نیا تنازع کھڑا نہ ہو۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارت میں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کی شرط رکھی تھی۔
بعد ازاں، طویل مشاورت کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز دبئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسی تناظر میں اے سی سی نے ایشیا کپ کے تمام 19 میچز کسی نیوٹرل مقام پر کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ٹورنامنٹ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔