ملک میں یکم رمضان کو اگر کسی بینک اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زیادہ رقم موجود ہوئی، تو زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰة کا نیا نصاب جاری کر دیا ہے۔
وزارت کی جانب سے بینکوں کو جاری کردہ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ زکوٰة کا اطلاق بچت اکاوٴنٹس، نفع و نقصان کے حامل کھاتوں اور اسی نوعیت کے دیگر بینک اکاوٴنٹس پر ہوگا، جبکہ کرنٹ اکاوٴنٹس کو اس سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔
بینکوں کو ارسال کردہ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زکوٰة کی کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو، رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کے مطابق کی جائے گی۔
علاوہ ازیں، ہدایت نامے میں یہ وضاحت بھی شامل ہے کہ زکوٰة و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت، وہ کھاتے جن میں یکم رمضان المبارک کو ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے کم رقم موجود ہوگی، زکوٰة کی کٹوتی سے مستثنٰی تصور کیے جائیں گے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔