نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے اپنے پانچ پسندیدہ بلے بازوں کے نام بتا دیے، جن میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، وریندر سہواگ نے کہا کہ یہ پانچ کھلاڑی ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ رہے ہیں اور انہوں نے انہیں شاندار، باصلاحیت اور بہترین کرکٹرز قرار دیا۔
سہواگ کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، چوتھے نمبر پر جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز ہیں۔
تیسرے نمبر پر پاکستان کے انضمام الحق کا نام شامل کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ انہوں نے انضمام سے بہت کچھ سیکھا۔ وہ مشکل ترین حالات میں بھی پُرسکون رہتے اور اپنی حکمت عملی کے مطابق بیٹنگ کرتے ہوئے موقع ملنے پر گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچاتے تھے۔
سچن ٹنڈولکر کو دوسرا بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ وہ ان کے آئیڈیل ہیں، جنہوں نے 463 ون ڈے میچز میں 18,426 رنز بنائے۔
اپنے پسندیدہ بلے باز کے طور پر سہواگ نے ویرات کوہلی کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں کرکٹ کا بادشاہ قرار دیا اور کہا کہ شاید مستقبل میں ان جیسا کھلاڑی دوبارہ نہ آئے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔