سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انتظامات سے نالاں دکھائی دیے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران عدنان صدیقی وی آئی پی انکلوژر میں موجود تھے، جہاں سے انہوں نے انتظامات پر مایوسی کا اظہار کیا۔
اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ دبئی سے میچ دیکھ رہے ہیں، کیونکہ انکلوژر اور گراؤنڈ کے درمیان فاصلہ زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید شکایت کی کہ انکلوژر کے سامنے ایک جنگلا اور چھجا لگا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے میچ دیکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
عدنان صدیقی کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے ان کی بات سے اتفاق کیا جبکہ کچھ نے اسے زیادہ تنقیدی قرار دیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔