جنوبی کوریا نے حساس ڈیٹا کی حفاظت کے پیش نظر مشہور چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ یہ ایپ امریکا میں بے حد مقبول ہوئی، جس کے بعد سیکیورٹی، پرائیویسی اور اخلاقی تحفظات اٹھائے گئے۔ اس کے علاوہ، بعض سوالات کے جوابات نہ دینے کی پالیسی بھی اس فیصلے کا سبب بنی۔

جنوبی کوریا کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق، جب تک ایپ صارفین کے نجی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے اپنے طریقہ کار پر نظرثانی نہیں کرتی، اس کی نئی ڈاؤن لوڈز معطل رہیں گی۔

سیئول کے پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن (PIPC) کا کہنا ہے کہ ڈیپ سیک نے تسلیم کیا ہے کہ داخلی پرائیویسی قوانین پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی، جس کی بنا پر یہ اقدام ضروری سمجھا گیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version