اسلام آباد۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے تحفے میں دی گئی الیکٹرک گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ترک صدر نے اپنے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تحفے کے طور پر الیکٹرک گاڑیاں دی تھیں، جنہیں سرکاری ضابطے کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کرا دیا گیا۔ کابینہ سیکریٹریٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ہی اپنی گاڑی توشہ خانہ کے حوالے کر دی تھی۔