ایک شخص نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ اگر گاڑی کے ڈیش بورڈ پر ایک مخصوص لائٹ جلتی دکھائی دے تو فوراً ڈرائیونگ روک دینا چاہیے۔
اسکاٹی کلمر، جو ایک معروف یوٹیوبر اور گاڑیوں کے ماہر ہیں، اکثر اپنے ناظرین کو گاڑیوں کی دیکھ بھال اور درست استعمال کے حوالے سے مفید مشورے دیتے ہیں۔
اسکاٹی نے کچھ ایسے نکات شیئر کیے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی گاڑی کی ٹرانسمیشن کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور مہنگے مرمت کے اخراجات سے بچ سکتے ہیں۔
حالیہ ویڈیو میں انہوں نے ڈیش بورڈ پر موجود مختلف وارننگ لائٹس میں سے ایک خاص لائٹ، یعنی بیٹری لائٹ، پر توجہ مرکوز کی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ گاڑیوں میں ‘ALT’ وارننگ ہوتی ہے، جو گاڑی کی بیٹری کو چارج کرنے کے عمل سے جڑی ہوتی ہے۔ جب چارجنگ وولٹیج کم ہو جاتا ہے، تو یہ بیٹری لائٹ کے ذریعے ڈرائیور کو آگاہ کرتی ہے کہ بیٹری کے چارج ہونے میں مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔
اسکاٹی کے مطابق، یہ ضروری نہیں کہ بیٹری لائٹ آن ہونے کا مطلب صرف بیٹری کا خراب ہونا ہو، بلکہ گاڑی کے دیگر اجزاء، جیسے آلٹرنیٹر، بھی اس مسئلے کی جڑ ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گاڑی چلاتے ہوئے یہ لائٹ آن ہو جائے تو فوراً گاڑی روک کر خرابی کی نشاندہی کرنی چاہیے، کیونکہ اسے نظر انداز کرنے سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
اسکاٹی نے مزید کہا کہ لوگ اکثر جلد بازی میں نئی بیٹری خرید لیتے ہیں، حالانکہ اصل مسئلہ آلٹرنیٹر میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بغیر مکمل جانچ کے غیر ضروری پرزے تبدیل کرنے پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے، فوراً مکینک سے انجن اور چارجنگ سسٹم کی مکمل جانچ کروائیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔