اسلام آباد۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقرر کیے گئے 7 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالت عظمیٰ میں نامزد 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج سے حلف لیا۔ اس سے قبل حلف برداری کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔
سپریم کورٹ میں حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔
ان 6 ججز کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور قائم مقام جج اپنی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محسن اختر کیانی بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ اٹارنی جنرل، وکلا، قانونی ماہرین اور عدالتی عملے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔