گوگل کے بعد ایپل نے بھی اپنے آن لائن نقشوں پر “گلف آف میکسیکو” کا نام بدل کر “خلیج امریکا” کر دیا ہے۔

یہ تبدیلی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر یو ایس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم کی جانب سے نام کی باضابطہ منظوری کے بعد کی گئی۔

اگرچہ گوگل نے اپنے نقشے پر نام کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکا میں صارفین کو “خلیج امریکا” دکھائی دے گا، جبکہ میکسیکو میں رہنے والے افراد “خلیج میکسیکو” دیکھیں گے۔ دیگر ممالک کے صارفین کو نقشے پر دونوں نام نظر آئیں گے۔

یو ایس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے اتوار کے روز اس تبدیلی کو سرکاری طور پر لاگو کیا۔ اسی دوران، مائیکروسافٹ نے بھی اپنے بنگ میپ پر “گلف آف میکسیکو” کا نام تبدیل کر دیا ہے۔

دوسری طرف، عالمی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس، جو دنیا بھر میں خبروں کی ترسیل کرتا ہے، اب بھی “خلیج میکسیکو” کے روایتی نام کو برقرار رکھے ہوئے ہے، جسے وہ گزشتہ 400 برسوں سے استعمال کر رہا ہے۔ تاہم، ادارے نے “خلیج امریکا” کے متبادل نام کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version