پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر، جو کہ ڈرامہ “پری زاد” سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچے ہیں، کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
احمد علی اکبر کی شادی کے حوالے سے گزشتہ کچھ دنوں سے قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں، اور اب ان کی شادی کی باقاعدہ تصدیق ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مختلف پیجز نے ان کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی ہے، جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اداکار احمد علی اکبر ماہم بتول نامی خاتون کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ وہ ایک وکیل ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت لالی ووڈ میں شادیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور ان دنوں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی بھی خبریں سرگرم ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔