بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ 15 مارچ 2025 کو 32 برس کی ہو جائیں گی، تاہم انہوں نے اپنی سالگرہ ایک روز قبل ہی منانے کا فیصلہ کیا۔
عالیہ بھٹ نے اس خوشگوار موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جہاں ان کے مداحوں نے انہیں ڈھیروں مبارکبادیں دیں۔ تاہم، رنبیر کپور اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے اور کیک کاٹنے کے دوران عالیہ کی ناک پر کریم لگا کر ان لمحات کو مزید یادگار بنا دیا۔
بعد ازاں، میڈیا سے گفتگو میں عالیہ اور رنبیر نے اپیل کی کہ ان کی بیٹی، ریا کی تصاویر والدین کی اجازت کے بغیر نہ نشر کی جائیں اور نہ ہی شائع کی جائیں۔
جوڑے کا کہنا تھا کہ کسی بھی بچے کی تصویر لینے سے پہلے اس کے والدین کی رضامندی لینا ضروری ہے۔
رنبیر کپور نے پاپارازی فوٹوگرافرز کو یقین دلایا کہ وہ قانونی کارروائی نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کی بات مسلسل نظرانداز کی گئی، تو ان کے پاس اور کوئی چارہ نہیں بچے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔