پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز چیمپیئنز ٹرافی کی تیاری کا بہترین موقع ہے، اور جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں ‘مکس زون’ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ان کی انگلی بالکل ٹھیک ہے، ایکسرے بھی کرایا گیا ہے، اگرچہ معمولی سوجن باقی ہے، لیکن امید ہے کہ جلد مکمل ٹھیک ہو جائے گی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے آخری اوورز توقعات کے مطابق نہیں جا رہے۔
جنوبی افریقی بیٹر میتھیوز کے ساتھ تلخ کلامی سے متعلق سوال پر شاہین نے وضاحت دی کہ میچ کے دوران دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم بعد میں معاملہ خوش اسلوبی سے ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میتھیو خاموش رہا، لیکن جب میں نے اسے وکٹ کے لیے پریشان کیا، تو اس نے ردعمل دیا، جس کے بعد دونوں میں بحث چھڑ گئی۔
شاہین کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے اور میچ کے بعد سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میچ کے بعد میتھیو سے ملاقات ہوئی، ہاتھ ملایا اور ہم اچھے دوست بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی بابر یا شاہین نہیں، صرف پاکستان ہے، اور جب تک منفی سوچ ختم نہیں ہوگی، ترقی ممکن نہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بے حد خوشی ہوئی: شاہین آفریدی
pak vs sa pak vs sa live streaming pak vs sa vs nz tri series 2025 pakistan match live today pakistan tri nation series pakistan tri series pakistan tri series 2025 pakistan tri series 2025 live pakistan vs south africa pakistan vs south africa 3rd odi match pakistan vs south africa live pakistan vs south africa tri series commentary south africa vs new zealand live south africa vs new zealand tri series commentary south africa vs pakistan