سلمان خان کے پرستاروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے! ہدایتکار ایٹلی، جو شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم جوان کے بعد اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں، اب سلمان خان کے ساتھ اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ A6 پر کام کر رہے ہیں۔

یہ فلم 500 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک شاندار پیریڈ ڈرامہ ہوگی، جس میں ری انکارنیشن (دوبارہ جنم) کا دلچسپ عنصر شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، ایٹلی فلم کے لیے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اگر یہ ممکن ہوا تو سلمان خان اور رجنی کانت کی جوڑی بھارتی سینما کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم کا حصہ بن سکتی ہے۔

A6* میں سلمان خان کو ایک منفرد جسمانی ساخت میں دکھایا جائے گا، جس کے لیے وہ اپنا وزن کم کرنے اور نئی فٹنس ٹریننگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ نیا روپ ان کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن سرپرائز ہوگا۔
ہدایتکار ایٹلی نے خود تصدیق کی ہے کہ A6 ایک تاریخی سینما تجربہ ہوگا، جو نہ صرف سلمان خان کے فینز کے لیے شاندار تفریح فراہم کرے گا بلکہ بھارت کو عالمی سینما میں فخر کا موقع بھی دے گا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version