بھارتی شہر حیدرآباد میں مشہور پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر کو ان کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تیلگو میوزک انڈسٹری میں مقبول گلوکارہ نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

کلپنا راگھویندر کی حالت کے بارے میں خبر پھیلتے ہی ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی جان بچانا ان کی اولین ترجیح ہے، تاہم واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ فی الحال، خودکشی کی ممکنہ وجہ سامنے نہیں آسکی۔ پولیس نے ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

واضح رہے کہ کلپنا راگھویندر معروف پلے بیک سنگر ٹی ایس راگھویندر اور گلوکارہ سلوچنا کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے صرف 5 سال کی عمر میں گانا شروع کیا تھا اور وہ بگ باس کے تیلگو سیزن میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version