پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین کے لیے خوش خبری دی ہے۔
پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دبئی کے لیے ویزا کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ اب جو بھی شخص میچ کا کارڈ یا ٹکٹ رکھے گا، اسے ویزا مل جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید بتایا کہ دبئی جانے کے لیے پی آئی اے سے چارٹرڈ فلائٹس کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ میچ پاسز کی ڈیل طے پائی ہے، جس کے تحت پی سی بی آئی سی سی سے طے شدہ رقم وصول کرے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے 16 فروری کو آئی سی سی کی آفیشل تقریب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مختلف ممالک کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ اسٹیڈیم اسلام آباد کے ایک خوبصورت مقام پر بنے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بھی نئے طریقے سے ڈیزائن کیا جائے گا، اور چیمپیئنز ٹرافی کے بعد اکیڈمی کی بلڈنگ کو گرا کر نئے انداز میں بنایا جائے گا۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کے نئے پانچ اسٹار ہوٹل کی تزئین و آرائش کے بارے میں بھی بتایا، جو اگلے ایک سال میں مکمل کی جائے گی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ٹریننگ گراؤنڈ کو وسیع کیا جائے گا، اور وی آئی پی باکسز کو چھ سال کے لیے کرائے پر دیا جائے گا، جس میں ہر باکس کی قیمت 10 کروڑ روپے رکھی جائے گی۔ ان باکسز کو کچھ سیریز ٹو سیریز کرائے پر دیا جائے گا اور باقی کچھ مدت کے لیے کرائے پر ہوں گے۔
قبل ازیں، چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں قومی کھلاڑیوں کی سلیکشن پر بھی مشاورت کی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
دبئی جا کر چیمپیئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والوں شائقین کیلیے خوشخبری
champion trophy champion trophy 2025 champions trophy champions trophy 2025 champions trophy 2025 india squad champions trophy 2025 news champions trophy 2025 pakistan champions trophy 2025 schedule champions trophy 2025 update champions trophy pakistan champions trophy tickets champions trophy update icc champions trophy icc champions trophy 2025 icc champions trophy 2025 news icc champions trophy 2025 pakistan pakistan champions trophy