پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) نے حالیہ انٹرویو میں اپنے سابقہ دوستوں رجب بٹ اور ندیم نانی والا سے تعلقات ختم کرنے کی وجوہات پر تفصیل سے بات کی ہے۔

ڈکی بھائی، جو 8 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھتے ہیں، حالیہ دنوں میں مختلف تنازعات کا شکار رہے ہیں، خاص طور پر طلحہ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ۔

شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور بعض اوقات زبانی و جسمانی حملے بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں ان کا ہاتھ تھا۔ ان الزامات کے بعد ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز میں نمایاں کمی آئی، جو 8.56 ملین سے کم ہو کر 8.1 ملین پر آ گئے، یعنی ایک ہفتے میں تقریباً چار لاکھ فالوورز کا نقصان ہوا۔

رجب بٹ سے اختلافات
ڈکی بھائی نے بتایا کہ طلحہ ریویوز تنازع کے دوران رجب بٹ نے ان کا مذاق اڑایا، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور پھر ختم ہو گئے۔

ندیم نانی والا سے دوری
ندیم نانی والا اور ڈکی بھائی کی دوستی اس وقت شروع ہوئی جب ندیم نے ان سے ایک گاڑی خریدی اور ان کے وی لاگز میں شامل ہونا شروع ہو گئے۔ تاہم، وقت کے ساتھ تنازعات پیدا ہوئے، اور ندیم نانی والا نے نجی وائس نوٹسز شیئر کر کے ان کے خلاف باتیں کرنا شروع کر دیں، جس کی وجہ سے تعلقات مزید خراب ہو گئے۔

ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ ندیم نانی والا نے ایک مشترکہ دوست سے کہا: “ڈکی تو اب ختم ہو گیا ہے”، جس کے بعد ڈکی بھائی نے خود کو ان دونوں سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ تنازعہ یوٹیوب کمیونٹی میں کافی زیرِ بحث ہے، اور ڈکی بھائی کے مستقبل کے فیصلے ان کے چینل کی بقا کے لیے اہم ہوں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version