لاہور۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار گوہر رشید نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں، اور ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ ڈھولکی کی پہلی تقریب مومل شیخ اور نادر نواز کی جانب سے منعقد کی گئی۔
تصاویر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے علاوہ مومل شیخ، شازیہ وجاہت، علی رحمٰن، شہزاد شیخ اور دیگر معروف شخصیات بھی موجود ہیں۔
ڈھولکی کے موقع پر گوہر رشید سبز رنگ کے کرتا، پاجامہ اور شلوار میں نظر آ رہے تھے، جبکہ کبریٰ خان نے سنہری رنگ کی پشواس زیب تن کی تھی۔
مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کی تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں کو خوب ساری دعائیں دی جا رہی ہیں۔