لاہور۔پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ، جو اپنی بے باک تصاویر اور ویڈیوز کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مختصر لباس میں بیلی ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو سیخ پا کر دیا، اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
علیزے شاہ کی ویڈیو پر کئی صارفین نے سخت تبصرے کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ لکھا”علیزے شاہ وہ واحد شخصیت ہیں جو یہ سب کر کے بھی شہرت حاصل نہیں کر پا رہیں۔”
جبکہ ایک اور صارف نے اداکارہ سے سوال کیا:”کیا ایسا کچھ کرنے پر آپ کی والدہ آپ کو ڈانٹتی نہیں؟”
ایک اور صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا”مجھے محسوس ہوتا ہے کہ علیزے شاہ کو اب مدد کی ضرورت ہے۔”