حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید دباؤ ڈالتے ہوئے  ایل پی جی  کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فروری کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

قیمت میں اضافے کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2996 روپے 88 پیسے تک جا پہنچی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version