جدہ (نورالحسن گجرسے) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید کی جانب سے سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر آئے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں جدہ میں ایک پرتکلف افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی عہدیداران، کارکنان اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالوحید اور چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے مولانا عبدالخبیر آزاد کو عمرہ کی مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے تقریب کے انعقاد پر میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیارِ غیر میں یوں مل بیٹھنا وطن کی یاد تازہ کر دیتا ہے اور دلی خوشی کا باعث بنتا ہے۔

تقریب میں شریک دیگر نمایاں شخصیات میں چوہدری محمد اکرم گجر، چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چوہدری شفقت محمود دھول، چوہدری محمد ثقلین گجر، نور محمد آرائیں، چوہدری فاروق انجم، چوہدری احسان الہی گجر، میاں ذوالفقار، میاں رضوان الحق، چوہدری نواز، چوہدری نور الحسن گجر، ملک عابد، سید ریاض حسین بخاری، فدا حسین کھوکھر، چوہدری غلام عباس، قاسم خاں، میاں مدثر، شریف الزمان، رضوان اسلم جٹ، ملک جمیل، ملک کاشف، میاں عثمان، قاری آصف، وسیم کھوکھر، کامران بٹ، حسن بٹ، عبداللہ خان، اور دیگر شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر چوہدری محمد اکرم گجر کے والد اور چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے بھائی کے انتقال پر خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں چوہدری عبدالوحید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version