کراچی کے تاجروں کی شکایات کے حل کے لیے سندھ حکومت نے 24 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
کراچی کے صنعت کاروں اور کاروباری طبقے کی شکایات کا حل نکالنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں 24 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں صوبائی وزرا، پولیس حکام کے ساتھ ساتھ 12 معروف صنعت کار اور تاجر بھی شامل ہیں۔
کمیٹی میں داخلہ، بلدیات، محنت اور صنعت کے صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ پولیس، اور کمشنر کراچی کے علاوہ پاکستان بزنس کونسل، کراچی چیمبر اور آباد کے صدور بھی شامل ہیں۔
اس کمیٹی میں زبیر موتی والا، زبیر چھایا اور عارف حبیب سمیت کئی نمایاں کاروباری شخصیات بھی حصہ لیں گی، جو تاجروں کی شکایات اور تجاویز پر غور کرتے ہوئے حل تجویز کریں گی۔
اس کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے سیکریٹریز کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل کراچی میں ایک تقریب کے دوران ایک تاجر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے سامنے شہر کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ طور پر کہا تھا کہ “وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دے دیں اور مراد علی شاہ لے لیں۔” اس بیان کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے فوری ردعمل سامنے آیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کراچی کے تاجروں سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ انہیں آگاہ کرے، اور فوری طور پر اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔