اسلام آباد ۔16سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) فقیر محمد کھوکھر وفات پا گئے۔
مرحوم کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کی نماز جنازہ آج، 29 جنوری، نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
اہل خانہ کے مطابق، مرحوم کی تدفین سے قبل ان کی نماز جنازہ لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 (پارک ویو) میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اگر حکومت سنجیدگی دکھاتی تو لاپتا افراد کا معاملہ کب کا حل ہو چکا ہوتا، سپریم کورٹ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) فقیر محمد کھوکھر کو جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کی جگہ لاپتا افراد کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال 2011 سے اس کمیشن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
22 جنوری کو لاپتا افراد کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ریٹائرڈ) فقیر محمد کھوکھر کو نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، تقرری کے وقت جسٹس (ریٹائرڈ) فقیر محمد کھوکھر لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔