نئی دہلی ۔بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 2012 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک سرکٹ میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے ریلویز کے خلاف کھیلنے جا رہے ہیں، اور ان کی موجودگی نے اس میچ کو ایک ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ بنا دیا ہے۔ تاہم، ان کے مداحوں کے لیے ایک مایوس کن خبر یہ ہے کہ یہ میچ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق، رانجی ٹرافی کے اس اہم میچ کے لیے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے براہِ راست نشریات کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔
ڈی ڈی سی اے کے ایک بیان میں کہا گیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ ویرات کوہلی کی موجودگی کے پیشِ نظر بی سی سی آئی آخری لمحات میں کوئی نشریاتی انتظام کرے گا یا نہیں۔ مزید وضاحت میں بتایا گیا کہ عام طور پر بڑے سینٹرز کو ایک لائیو میچ ٹیلی کاسٹ یا اسٹریمنگ کے لیے مختص کیا جاتا ہے، اور دہلی کا تامل ناڈو کے خلاف میچ پہلے ہی لائیو نشر کیا جا چکا ہے۔
بیان کے مطابق، یہ نشریاتی روسٹر مہینوں پہلے طے کیا جاتا ہے، اور اس میچ کے لیے کوئی تبدیلی فی الحال ممکن نہیں ہے۔