بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
دھرمیندر اکثر اپنے خاندان اور کیریئر سے متعلق خیالات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، لیکن اس بار ان کی پوسٹ نے مداحوں کو خاصا پریشان کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اُداس تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا:
“دوریاں دِلوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔۔۔ کب ملے گا چھٹکارا۔۔۔ ان غلط فہمیوں سے؟”
جیسے ہی یہ پوسٹ وائرل ہوئی، مداحوں نے کمنٹس میں ان کی خیریت دریافت کرنا شروع کر دی اور اداکار کو حوصلہ دینے لگے۔
ایک صارف نے تسلی دیتے ہوئے لکھا:
“زندگی میں اکثر اچھے دل والوں کو غلط سمجھا جاتا ہے، ہمت رکھیں سر!”
دوسرے مداح نے تبصرہ کیا:
“سر، آپ پر مسکراہٹ بہت اچھی لگتی ہے، براہ کرم مسکراتے رہیے!”
ایک دلدادہ پرستار نے جذباتی پیغام دیا:
“میں آپ کو اداس نہیں دیکھ سکتا، امید ہے کہ سب کچھ جلد ٹھیک ہو جائے گا اور ہم آپ کو ہنستا ہوا دیکھیں گے!”
یہ پوسٹ دھرمیندر کے اہلِ خانہ میں جاری اختلافات کی طرف اشارہ کرتی نظر آ رہی ہے۔
یاد رہے کہ 2023 میں سنی دیول کے بیٹے کی شادی میں ہیما مالنی اور ان کی بیٹیاں ایشا دیول اور آہانہ دیول کی غیر موجودگی نے خاندانی تعلقات میں دراڑ کو نمایاں کیا تھا۔ بعدازاں دھرمیندر نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں سے معذرت کرتے ہوئے اپنی محبت اور افسوس کا اظہار کیا تھا کہ وہ وقت پر ان سے بات نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ دھرمیندر پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے چار بیٹے تھے جب وہ ہیما مالنی کی محبت میں گرفتار ہوئے اور ان سے شادی کر لی۔ ان کی دوسری شادی سے ایشا اور آہانہ دیول پیدا ہوئیں۔
مداح دعاگو ہیں کہ دھرمیندر کے خاندانی تعلقات بہتر ہو جائیں اور وہ دوبارہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔