اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں آٹھ ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس 11 فروری کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔
اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس کے سب سے سینئر پانچ ججز میں سے بھی ججز کی تعیناتی کی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کے اس اجلاس کا مقصد عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد کو مکمل کرنا اور عدالتی نظام کی فعالیت کو یقینی بنانا ہے۔