راولپنڈی ۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بچھر اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب کی قیادت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور صوبے میں تنظیمی ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو تنظیم نو کے عمل میں سرگرم کردار ادا کرنے کا کہا۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی جوڈیشل کمیشن کی مخالفت نہیں کی، پی ٹی آئی کے پاس کوئی خاص حکمت عملی موجود ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت دی کہ پارٹی کے فعال کارکنوں کو پنجاب میں اہم عہدے دیے جائیں، جبکہ عالیہ حمزہ کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پارلیمان میں ایک دوسرے پر تنقید کرنے والے اراکین تنخواہوں کے معاملے پر اتفاق رائے کے قریب آگئے ہیں۔
مزید یہ کہ چیئرمین تحریک انصاف نے 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں اور اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔