اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی قیادت واپس لے لی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جنید اکبر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔