لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے ابتدائی دو میچز 8 اور 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، جبکہ تیسرا لیگ میچ اور فائنل بالترتیب 12 اور 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔
سیریز میں پاکستان کے ساتھ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں، جس سے شائقین کو شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔