اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پارٹی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ایڈووکیٹ سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترمیم پر حتمی فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو ججز کی تقرری سے روکا جائے اور اس ترمیم کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر مؤثر قرار دیا جائے۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ایک ریفرنس بھی دائر کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئین کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ مزید یہ کہ عدلیہ کی آزادی آئین کا ایک لازمی حصہ ہے، اور اس آزادی کے خلاف کوئی ترمیم قابل قبول نہیں ہو سکتی۔
ایڈیشنل رجسٹرار کے توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ یہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے خلاف ہے۔