اسلام آباد۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سلطان اسپننگ انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو کریسنٹ کاٹن ملز لمیٹڈ کی زمین، سازوسامان اور مشینری سمیت بعض اثاثوں کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی پی نے اس ٹرانزیکشن کے لئے پیداوار، صارفین کی ترجیحات اور قیمتوں میں فرق کو مدِنظر رکھتے ہوئے “ا±ون” (yarn) کو متعلقہ مصنوعات کی مارکیٹ کے طور پرشناخت کیا ہے۔ سی سی پی فیز 1 جائزے کے م±طابق کریسنٹ کاٹن ملز کا م±تعلقہ مارکیٹ میں شئیر معمولی ہے۔

سلطان اسپننگ انڈسٹریز پاکستان میں قائم ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جس نے اگرچہ ابھی تک م±تعلقہ مارکیٹ میں کام کا ا?غاز نہیں کیا ہےلیکن آپریشنل ہونے کے بعد ا±ونی دھاگے کی تیاری اور فروخت میں مشغول ہونے کا اِرادہ رکھتی ہے۔ جس کی بدولت م±تعلقہ مارکیٹ میں ایک نئے پلئیر کی ا?مد کمپٹیشن کے فروغ ، مصنوعات کی کوالٹی میں جِدت اور بہتری کا باعث بنے گی اور اس سے صارفین اور وسیع تر مارکیٹ کو فائدہ پہنچے گا۔

چونکہ یہ ٹرانزیکشن م±تعلقہ مارکیٹ میں سلطان اسپننگ انڈسٹریز کی بالادستی کا باعث نہیں بنے گی اور صارفین کے لئے بہتر انتخاب کی راہ ہموار کرے گی اس لئے سی سی پی نے اس حصول کی منظوری دے دی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version