اسلام آباد۔فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت وہ اسٹوری پر ویڈیو یا تصویر شیئر کرکے پیسے کما سکیں گے۔

یہ سہولت ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جو پہلے سے فیس بک کے کانٹینٹ مانیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کیے گئے مواد کو اسٹوری میں شیئر کرکے ویوز کی بنیاد پر آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

فیس بک کی اس سہولت کے مقاصد

  • پلیٹ فارم پر شیئر کیے جانے والے مواد میں اضافہ
  • نئے صارفین کے لیے فیس بک کو مزید پرکشش بنانا
  • امریکا میں ممکنہ طور پر ٹک ٹاک پر پابندی کی صورت میں اس کا متبادل بننا

یہ نیا فیچر دنیا بھر کے فیس بک صارفین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے، جس سے کریئیٹرز کو اپنی پوسٹس سے مزید آمدنی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version