نئی دہلی ۔بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حالیہ بیان میں اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بات کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ابھیشیک نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اپنی زندگی کے تمام رشتوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انہیں فوقیت دینا خوب جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “میرے والدین، میرا خاندان، اور میری بیوی میرے لیے سب سے اہم ہیں۔ مجھے ان سب کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے۔”
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر دونوں کی طلاق سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
ابھیشیک کے اس بیان کے بعد مداحوں نے ان کی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ دونوں ہمیشہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزاریں۔