لاہور۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔
احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مختلف شہروں میں خوشیاں منائیں۔
صوبائی دارالحکومت میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے باگڑیاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سخت نعرے لگائے۔
جشن کے دوران میاں عمران جاوید نے کارکنان کے ساتھ مل کر “گھڑی چور” کے نعرے بلند کیے اور کہا کہ عمران خان کی کرپشن کی حقیقت اب عوام کے سامنے آچکی ہے۔