اسلام آباد ۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا دورہ کیا اورمارگلہ روڈ سیکرٹریٹ تا بری امام سیکشن پر کام کا جائزہ لیا
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایم پی او ڈائریکٹوریٹ فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرے، گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس کو ڈویلپ کرکے پھول لگائے جائیں،روڈ کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کی جائے۔سیکرٹریٹ تا بری امام تک بنائی گئی مارگلہ روڈ پر لین مارکنگ کی جائے، سیکرٹریٹ تا بری امام مارگلہ روڈ پر جدید اور خوبصورت لائٹس نصب کی جائیں
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہراہِ دستور کا بھی دورہ کیا ،شاہراہِ دستور کی بیوٹیفکیشن سمیت اپ لفٹنگ کا کام کیا جائے، شاہراہ دستور پر مستقل بنیادوں پر آرائشی لائٹس کی تنصیب پر کام تیز کیا جائے، مستقل لائٹس کی تنصیب سے کرایہ کی مد میں اخراجات پر مکمل قابو پایا جائے گا،مستقل بنیادوں پر لائٹس نصب کرنے سے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ سی ڈی اے کے اثاثہ جات میں بھی اضافہ ہوگا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا انٹرچینج منصوبے کا بھی دورہ کیا،سرینا انٹرچینج منصوبے کے مکمل شدہ حصوں پر مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں، چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا انٹرچینج منصوبے میں سہروردی انڈر پاس اور اس سے منسلک سلپ سڑکوں کی فنشنگ مکمل کرکے کل ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایت کی
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سری نگر ہائی وے کے دونوں انڈر پاسسز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،فلائی اوور کا اسٹرکچرل ورک مکمل جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے اطراف بیوٹیفکیشن اور ہارٹیکلچر کے کام کا بھی معائنہ کیا ،چیئرمین سی ڈی اے نے جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے تمام حصوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کے کام کا بہترین ڈیزائن بنایا جائے،جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کے کام کو بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجنئیرز سائٹ پر معیار اور تیز تر تعمیراتی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں