اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت میں موسمی بیماریوں میں مبتلا شہریوں کی تعداد بڑھنے لگی‘کھانسی نزلہ زکام، وغیرہ کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا،نمونیا بخار، سانس لینے میں دشواری، پھپھڑوں کی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں۔
اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کی ایمرجنسی میں یومیہ 50 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے لگے۔بڑی عمر کے 20 سے 25مریضوں کو ہسپتال میں داخل بھی کیا جا رہا ہے۔او پی ڈی میں 150 سے زائد مریض چکر لگا رہے ہیں۔
پولی کلینگ، سی ڈی اے ہسپتال میں بھی موسمی بیماریوں کے مریضوں کا رش بڑھنے لگا۔ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز پر بوجھ بھی بڑھ گیا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیپر اپنانے کی اپیل کی ہے۔