اسلام آباد۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے،حکومت نے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کے ساتھ ساتھ بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں تحریری معاہدے کا بھی مطالبہ کردیاہے جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ معاہدہ کرنا یا تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ دینا این آر او مانگنے کے مترادف ہوگا ان دونوں معاملات پر حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کرینگے ۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کاتحریری چارٹر آف ڈیمانڈ نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا ہے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریزکیا ہے،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی،حکومت بھی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کے بغیر آگے بڑھنے سے گریزاں ہے