اسلام آباد۔ 2 جنوری 2025 کو سب میرین کیبل AAE-1 میں پیدا ہونے والی خرابی کے پیش نظر عارضی بینڈوڈتھ کا بندوست کرلیا گیا، پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی کیبل عارضی طور پر سسٹم میں شامل کر لی گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے ڈی گریڈیشن نہیں ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے AAE-1 سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔ اس دوران پی ٹی اے تمام سروسز کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔