اسلام آباد۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا ۔بشری بی بی نے قاضی انور کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست منگوا لی،جوڈیشل کمیشن کیلئے نام حامد خان،قاضی انور اور مشال یوسفزئی مشاورت سے دینگی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے وکلا کی سپرویژن مشال یوسفزئی کو سونپ دی،مشال یوسفزئی ضلعی سطح پر بھی وکلاءکی فہرست بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے تمام پارٹی رہنماوں کو پیغام پہنچادیا،قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بانی چیئرمین وکلا کے معاملات پر رپورٹ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا،اس ہفتے کے پی کے وکلا عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشری بی بی سے کی گئی،قاضی انور نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشری بی بی کو مکمل بریف کیا،سلمان اکرم راجہ کا خبر پر موقف دینے سے گریزکیا ہے۔بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے تصدیق کردی۔