فلسطینی حکام نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ قبل شروع کی گئی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی آبادی میں 6 فیصد کمی آئی ہے۔ فلسطین کے سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی سی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے غزہ سے ہجرت کرلی ہے اور 55 ہزار افراد کے شہید ہونے کی توقع ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں جنگ کے دوران تقریباً 45 ہزار 500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں نصف خواتین اور بچے شامل ہیں، اور 11 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کی آبادی میں تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار افراد کی کمی آئی ہے، اور اب غزہ کی آبادی 2.1 ملین رہ گئی ہے، جن میں سے 47 فیصد بچے ہیں۔ اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے شہریوں، عمارات، اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پورے خاندانوں کا ریکارڈ ختم ہو گیا ہے۔ اس دوران انسانی اور ڈھانچہ جاتی نقصانات بحرانی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
غزہ میں 22 فیصد آبادی خوراک کی قلت کی وجہ سے بدترین حالات میں زندگی گزار رہی ہے، اور 3,500 بچے غذائی قلت کی وجہ سے جان کے خطرے سے دوچار ہیں۔ 60,000 حاملہ خواتین بھی صحت کی بدترین حالتوں کا سامنا کر رہی ہیں کیونکہ خطے کا صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور طبی سہولتوں تک رسائی نہیں ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے پی سی بی ایس کے اعداد و شمار کو من گھڑت اور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے اسرائیل کے ان اقدامات کی شدید مذمت کی ہے اور اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے غزہ کی آبادی میں 6 فیصد کمی آئی، رپورٹ
children in gaza franja de gaza free gaza Gaza gaza aid gaza beach gaza bombardment gaza childs gaza cold gaza crisis gaza genocide gaza humanitarian crisis gaza news gaza refugee camps gaza strip gaza under attack gaza update gaza war gaza war news gaza winter gazze idf di gaza israel gaza war israel war on gaza northern gaza northern gaza siege perang gaza pray for gaza war in gaza war on gaza winter weather hits gaza