اسلام آباد ۔اسلام آباد پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے لئے خصوصی سکیورٹی پروگرام جاری کردیا۔ نیو ائیر نائٹ پر3000سے زائد افسران و جوان فرائض سرانجام دیں گے،شہر کے داخلی، خارجی راستوں اور اندرون شہر سخت چیکنگ کو یقینی بنایاجائیگا،تمام زونل افسران اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے،ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی، ون ویلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے سال نو کی آمد اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان کی منظوری دی ہے اور تمام متعلقہ افسران کو سکیورٹی موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں، نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے اور مشکوک عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے اسلام آباد پولیس کے 3000 سے زائد پولیس افسران و جوان اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، ڈی آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو نئے سال کے موقع پر عوام کی حفاظت کو موثر بنانے کیلئے اہم مقامات، شاپنگ سینٹرز، مرکزی مارکیٹوں میں پولیس کی نفری تعینات کرنے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور کسی بھی غیر ذمہ دارانہ سرگرمی سے گریز کریں، تمام پولیس افسران اپنے علاقہ حدودمیں موجود رہیں نفری کو بریف کریںاور تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں، انہوں نے مزید کہاکہ سیف سٹی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے شہر میں تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی، اسی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹریفک ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، سال نو کی آمد اور نیو ائیر نائٹ پر ٹریفک پولیس کے افسران امن و امان کے ساتھ ٹریفک کے مربوط نظام کو برقرار رکھنے کیلئے آپریشنل پولیس کے ساتھ بھی تعاون کریں گے،ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے رویے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور شہرمیں امن وامان برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔