پشاور۔خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں نے اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
اسکاٹ لینڈ میں پاکستان کو یہ بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب پشاور کی تین بہنوں نے اسکواش کے مقابلوں میں ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔
اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں ماہ نور علی نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ماہ نور علی نے فائنل میں بھارت کی دیونشی جان کو شکست دی، جبکہ سحرش علی اور مہوش علی نے کانسی کے تمغے جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا۔