یوٹیوب کے سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی ایمازون پرائم ویڈیو سیریز ’’بیسٹ گیمز‘‘ دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی ہے۔
مسٹر بیسٹ، جو اپنی منفرد اور وائرل ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں، نے ایک بار پھر شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی سیریز ’’بیسٹ گیمز‘‘، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، کی ابتدائی دو اقساط ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں مقبول ہو گئیں۔ مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (سابقہ ایکس) پر کہا کہ یہ شو تقریباً آدھی دنیا کے ممالک میں ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے ان ممالک کی فہرست بھی شیئر کی جن میں امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، بھارت، اور دیگر شامل ہیں۔
سیریز کے منفرد فارمیٹ میں 1,000 شرکاء کو شامل کیا گیا ہے، جو 5 ملین ڈالر کا انعام جیتنے کے لیے مختلف چیلنجز میں حصہ لیتے ہیں۔ ’’بیسٹ گیمز‘‘ کی پروڈکشن پر تقریباً 100 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، جن میں سے 14 ملین ڈالر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ’’بیسٹ سٹی‘‘ کی تعمیر پر صرف کیے گئے، جہاں یہ سیریز فلمائی گئی۔
ایمازون پرائم ویڈیو، جو ایک امریکی سبسکرپشن بیسڈ اسٹریمنگ سروس ہے، نے اس سیریز کو اپنے پلیٹ فارم پر پیش کرکے شائقین کو ایک نیا تجربہ دیا ہے۔ مسٹر بیسٹ کی یہ کامیابی ان کے کیریئر میں ایک اور سنگ میل ہے اور شائقین اس سیریز کی مزید اقساط کے منتظر ہیں۔