مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی گاڑی گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع پونچھ کے قریب لائن آف کنٹرول کے پاس پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد کوئیک ریسپانس فورس اور مقامی پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کھائی سے 5 فوجیوں کی لاشیں نکالیں جبکہ دیگر زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی 11- مراٹھا لائٹ انفنٹری کے اہلکاروں کو نیلم میں واقع ہیڈ کوارٹر سے بالنوئی گوہرہ پوسٹ لے جا رہی تھی۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑی ایک تنگ موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ انہوں نے دہشت گردی کے عنصر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔