عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 2658 ڈالر فی اونس کی قیمت پر پہنچ گیا۔
ادھر، مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی کے ساتھ نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2914.95 روپے پر مستحکم رہی۔