پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا غلبہ رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد تک گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، تاہم مندی کا پہلو غالب رہا۔ دن کا آغاز 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 114140 پوائنٹس تک نیچے آ گیا۔
بعد ازاں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا۔ ایک مرحلے پر انڈیکس میں 259 پوائنٹس کی عارضی تیزی دیکھی گئی، مگر وہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ پہلا سیشن 1216 پوائنٹس کی مندی پر ختم ہوا، جس کے باعث انڈیکس مزید گر کر 112963 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جہاں مارکیٹ نے مسلسل 3 بلند ترین حدیں عبور کرتے ہوئے اختتام پر 1913.57 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 110810.22 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار بند کیا تھا۔