اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔
ایف آئی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی۔ ایف آئی اے نے استدعا کی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کر دے کیونکہ وہ مسلسل عدالتی کارروائی سے بچنے کے لیے پیش نہیں ہو رہیں۔
یہ درخواست توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی مسلسل غیر حاضری پر دائر کی گئی ہے، جس میں ایف آئی اے نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔