راولپنڈی۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور مقدمہ کے باقاعدہ ٹرائل کے لئے 10 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے سے متعلق سابق چیئرمین کی درخواست بھی خارج کر دی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے فرد جرم کی صحت سے انکار کردیا جبکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں عمر ایوب، راجہ بشارت اور ملک احمد چٹھہ کو جیل کے باہر سے گرفتار کر کے اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا ہے