پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کے مزید تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد 2024 کے دوران ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی ہے۔
لیب کی تصدیق کے مطابق، ڈی آئی خان، کراچی کے کیماڑی اور کشمور سے ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔ بچوں سے حاصل کردہ نمونوں کی جینیاتی ترتیب سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ کیسز اسی وائرس کے جینیاتی کلسٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔
اب تک رپورٹ ہونے والے 59 پولیو کیسز میں سے 26 کا تعلق بلوچستان سے، 16 کا خیبرپختونخوا، 15 کا سندھ، اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔